حضرت امام خمینی نے جوانوں کی متحرک طاقت سے شاہی مطلق العنان نظام کی سرنگونی کے ساتھ اسلامی وطن کے دفاع اور ملک کی تعمیرنو کےلئے بھرپور استفادہ کیا اور امام خمینی جوان طبقے کو مستقبل کےلئے نہایت موثر سمجھتے تھے، اسی لئے امام خمینی، جوانان ملت کو قومی وقار کے ساتھ ملک کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کےلئے ذخیرہ شدہ سرمایہ کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔
امام خمینی، جوانوں کے مستقبل کے حوالے سے بہت فکرمند تھےکہ کہیں جوانوں کا عشق و محبت سے لبریز ایمانی جذبہ، غرور اور تکبر کے سیلاب میں بہہ نہ جائے، اسی لئے امام خمینی کی تحریروں خاص کر ان کے سیاسی، الہی وصیت نامے میں جوانوں سے متعلق وصیتیں اور سفارشات دیکھنے کو ملتی ہیں۔
امام خمینی اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے جوانوں سے مخاطب ہوکر فرماتے ہیں:
میں آپ سے عقیدت رکھتا ہوں۔۔۔ معارف الہی کے حصول میں جدیت کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرو اور اپنے آپ کو اچھے اخلاق سے آراستہ کرو، خدا آپ جوانوں کی حفاظت کرے۔
(صحیفه امام، ج6، ص386)
میرے عزیز جوانو! خواب غفلت سے بیدار ہوجاو۔۔۔ جب تک آپ کی جوانی باقی ہے، برے اخلاق اور رذیلہ صفات کے غالب آنے سے پہلے اخلاق فاسدہ اور رذیلہ صفات پر قابو پانے کےلئے چارہ جوئی کرتے ہوئے کوئی موثر طریقہ اپناو۔
(شرح چهل حدیث، حدیث 25، ص 24)
http://www.imam-khomeini.ir/fa